(24 نیوز ) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں انٹر نیشنل کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران 11 افراد کی ہلاکت پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی کا بیان بھی آ گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی ابڑوکا کہنا ہے کہ فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے ،مینجرسمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،فیکٹری مالک عمرے پر گیا ہوا ہے ۔
ڈی سی کیماڑی کا کہنا تھا کہ یہاں ہر سال راشن کی تقسیم ہوتی ہے ،جگہ کم ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ،بھگدڑ مچنے کے بعد پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ،جبکہ اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں ۔