ٹیکسٹائل صنعت بندش کے دھانے پر پہنچ گئی، اپٹما صدر نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

Mar 31, 2023 | 19:47:PM
ٹیکسٹائل صنعت بندش کے دھانے پر پہنچ گئی، اپٹما صدر نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کا پچاس فیصد حصہ بندش کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپٹما پٹرن  چیف گوہر اعجاز نے  وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ایکسپورٹ شعبے کی بحالی کی تجاویز ارسال کی ہیں۔ 

گوہر اعجاز نے  خط میں بتایا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات تیزی سے اور مستقل کم ہورہی ہیں،اپٹما پٹرن چیف نے رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ  گزشتہ سال کے مقابلے میں برامدات  3ارب ڈالر کم رہیں۔ ان کا کہناتھا کہ فروری کی 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات با آسانی 1 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوسکتی تھی۔