مہنگائی کی جھوٹی خبر دینے کا الزام ، عدالت کا صحافی کو ضمانت دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے نامور اخبار سے منسلک صحافی کو مہنگائی کی جھوٹی خبر دینےکے الزام میں عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیشی صحافی شمس الزماں شمس کو عدالت نے گرفتاری کے ایک روز بعد ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے، صحافی کو جرم ثابت ہونے پر ممکنہ طور پر 14 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پر اشیائے خوردونوش کی اونچی قیمتوں پر ’جھوٹی‘ خبر دینے کا الزام ہے، خبر 26 مارچ کو روزنامے میں شائع ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، بعد میں حکام نے بدھ کی صبح شمس کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا تھا، بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار صحافی سے پولیس نے ’جھوٹی کہانی‘ کے لیے پوچھ گچھ کی، انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
شمس پر اب بنگلہ دیش کے ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے جس کے بارے میں ملک میں حقوق کے کارکنان اور وکلا کا دعویٰ ہے کہ اس قانون کو حکومت مخالفین کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،بنگلہ دیش میں حکمران عوامی لیگ کے حامیوں نے اخبار کو خبر چلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ پرتھم الو کے ایڈیٹرز نے کہا کہ وہ شمس کی خبر پر قائم ہیں، جس میں بنگلہ دیشیوں کو ان کی زندگیوں اور ملک میں خوراک کی بلند قیمتوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔