تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے

Mar 31, 2023 | 20:33:PM

(24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،بالائی و وسطی پنجاب ، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد اور  شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات  کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں دن کے اوقات میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں  پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد  میں   تیزہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، صوبہ کے دیگر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

 بلوچستان کےبیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا ،شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود  رہے گا،سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند پہاڑوں  پر برفباری متوقع ہے ۔

مزیدخبریں