رمضان المبارک میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی ، نوٹیفکیشن جاری

Mar 31, 2023 | 20:34:PM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی،ڈی سی لاہور نے عدالتی حکم کی روشنی میں نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہناہے کہ تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی،تمام بیکریاں رمضان میں رات دیر 1 بجے تک کھولی جا سکتی ہیں،عید کے تین روز بھی بیکریوں کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں قید نوجوت سنگھ سدھو بارے بڑی خبر آگئی
رافعہ حیدر نے کہاکہ ہسپتال، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، ملک شاپس اور تندور پابندی سے استثنیٰ ہوں گے،پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور پنکچر شاپس کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوامی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی،ماہ صیام کے بعد سابقہ اوقات کار کے مطابق پابندیاں برقرار رہیں گی۔
رافعہ حیدر کاکہناہے کہ سموگ کے باعث نافذالعمل قوانین شہریوں کی سہولت کیلئے ہیں،عوام سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے لاگو کردہ قوانین کا مکمل خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا جھٹکا،سابق رکن صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

مزیدخبریں