(24 نیوز ) بھارت میں بلڈوزر ہندو انتہا پسندوں کی طاقت کی علامت سمجھا جانے لگا ، مذہبی جلوس میں بھی اب بلڈوزر ہی نظر آنے لگے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی صحافی نے مذہبی جلوسوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہندوں بلڈوزر پر سوار ہیں اور تمام ریلیوں کی قیادت بھی بلڈوزر ہی کر رہے ہیں ، صحافی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ بھارت کے شہر سیوان میں ہندو بالادستی رام نومی منانے کے لیے بلڈوزر جلوس نکال رہے ہیں، بلڈوزر ہندو بالادستی پسندوں کی طاقت اور نفرت کی علامت بن چکے ہیں کیونکہ بھارت میں حکومت اکثر مسلمانوں کے گھروں کو گرانے کے لیے بلڈوزر استعمال کرتی ہے۔