ہالی ووڈ کے وہ اداکار جو ایک لفظ کے کروڑوں کماتے ہیں

Mar 31, 2023 | 23:59:PM

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے  اداکار کیانو ریوز جن جو  ایک لفظ بولنے پر کروڑوں روپے کما تے ہیں، اپنی نئی فلم "جان وِک4" سے پھر بڑی سکرین پر واپسی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی اداکار کیانوریوز جن کی  فلم"جان وِک 4" نے ناصرف باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی بلکہ فرنچائز کی یہ چوتھی انسٹالمنٹ سب سے طویل دورانیے کی فلم بھی ہے، جس کا رن ٹائم 169 منٹ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً تین گھنٹے طویل اس فلم میں کیانو ریوز نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے صرف 380 الفاظ بولے۔اگرچہ شائقین کو فرنچائز کے سٹار کے لیے مکالمے کی کمی سی حیرانی ہوسکتی ہے لیکن یقینی طور پر کیانو ریوز کے لیے یہ کوئی مایوس کن بات نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اس فلم میں کہے گئے ہر ایک لفظ کے لئے تقریبا 39,500 ڈالرز کمائے ہیں۔

اداکار نے 2014 ئ میں ریلیز ہونے والی فرنچائز کی پہلی انسٹالمنٹ سے 1 سے 2 ملین ڈالرز کمائے پھر 2017ئ اور 2019ئ میں ریلیز ہونے والی انسٹالمنٹس سے بالترتیب 2 ملین ڈالرز اور 2.5 ملین ڈالرز کمائے۔

کیانو ریوز کو بطور جان وِک فلم میں زیادہ بولنے میں دلچسپی نہیں تھی اس لیے انہوں لفظوں کی کمی اپنے ایکشن سے بھرپور مناظر سے پوری کردی۔یہی وجہ کے فرنچائز کی اس انسٹالمنٹ میں پچھلی تمام انسٹالمنٹس کے مقابلے میں ایکشن سے بھرپور مناظر زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ کیانو ریوز اپنی فلموں کے تقریباََ تمام اسٹنٹس کی عکس بندی خود کرواتے ہیں۔

مزیدخبریں