بارش اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ خان) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں بارش کے بعد صبح سویرے سورج کا خوبصورت نظارہ آنکھوں کو گرویدہ کرنے لگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجوسہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
بارش کے باعث فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور 35 نمبر پر آگیا۔ ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 77 ریکارڈ فیز8-ڈی ایچ اے 177، سید مراتب علی روڈ 97,سی ای ار ایف آفس 107 ،جوہر ٹاؤن 74،یو ایس کونسلٹ 149 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں کہیں بارش، کہیں ژالہ باری تو کہیں برفباری ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
اپر کوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے جس کے باعث مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ منقطع ہے، آزاد کشمیر میں آٹھمقام پر شاہراہ نیلم سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
راولپنڈی کے علاقوں سید پور ویلیج میں نو ملی میٹر، گولڑہ میں پانچ ملی میٹربارش، چکلالہ میں سات ملی میٹر، شمس آباد میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: دانش سکولوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان
اس کے علاوہ کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 4 فٹ پانی کی سطح پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن میں 80 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ اور فالٹز رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ فیڈرز میں آئی ٹین ٹو بری امام، کھنہ ڈاک جی ٹین تھری، ایچ ایٹ لوہی بھیر شاہدرہ اسکیم 2 ، ایف ٹین تھری، پشاور موڑ، ریس کورس، مسلم آباد، فتح جھنگ اور حسن ابدال شامل ہیں۔
جھنگی، ریڈیو پاکستان، سید پور فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ صادق آباد، شمس کالونی، مصرالش، محمدی چوک، ڈھوک سیداں کشمیر روڈ، چکری، نیو کلیام، چونترہ، نیو روات اور کلرسیداں فیڈرز پر بھی فالٹ اور ٹرپنگ رپورٹ ہوئے۔
آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیمیں الرٹ بارش روکتے ہی بجلی بحالی کی کاروائیاں شروع کر دی جائیں گئے۔ آئیسکو چیف اور آپریشن ڈائریکٹر کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی نگرانی کر رہے ہیں۔