(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہورمیں ڈور پھرنے سے دوافراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور میں 28 سالہ عدنان اور ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، دونوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ سخت احکامات کےباوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پرتشویش ہے،پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے، شہری قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر کے مریضوں کیلئے اچھی خبر
وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور پتنگ بازی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل فیصل آباد میں ایک 22 سالہ نوجوان قاتل ڈور کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا جبکہ آج لاہور میں بھی دو نوجوان لڑکے شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
یاد رہے فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں آصف اشفاق گلے پر ڈور پھرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا ۔جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوام نے حکومت،اداروں اور پتنگ بازوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔