صوبائی وزیر تعلیم کا بڑا ایکشن،چیئرمین لاہور بورڈ معطل،کنٹرولرکو عہدے سےہٹادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کرنے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بوٹی مافیا کے راج پرسخت برہم تھے، انہوں نے کہا کہ لاہور بورڈ امتحانات میں شفافیت کو یقینی رکھنے کیلئے یہ اقدام ضروری تھا،اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے،امتحانات کی شفافیت یقینی رکھنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،شفاف امتحانات ہماری ریڈ لائن ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمشنر لاہور کو بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں پتنگ کی ڈور سے مزید 2 افراد زخمی، وزیراعلیٰ کا نوٹس،شہریوں سے تعاون مانگ لیا