وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

Mar 31, 2024 | 10:50:AM

(24نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔

مریم نواز نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کیلئے محبت کی اقدار سکھاتا ہے اور خوشیاں تقسیم کرنے کا دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے، پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن خطرے میں پڑ گیا ،بلامقابلہ منتخب سیینٹرز کا کیا بنے گا؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا، دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوش حالی لائے۔

مزیدخبریں