رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو، ناجائز منافع خورسرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران خان) رمضان المبارک میں بھی منافع خور سرگرم، بازاروں میں سرکاری قیمتوں کو نظرانداز کردیا گیا سبزی کی سرکاری قیمتوں کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔
دکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کررہے ہیں۔ سرکاری نرخ ناما ہوا میں اُڑاتے ہوئے آلو سرکاری قیمت 52 کےبجائے70روپے کلو پر فروخت، پیاز سرکاری قیمت 207 کے بجائے240 روپے کلو دستیاب، بھنڈی سرکاری قیمت 219 بازار میں 240 روپے کلو پر فروخت، لہسن سرکاری قیمت 598 کے بجائے 640 روپے کلو جا پہنچی۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
ادرک سرکاری قیمت 529 بازار میں 640 روپےکلو پر دستیاب، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 69، فروخت 80 روپےکلو، لیموں 230 کے بجائے 480 روپے کلو میں فروخت اور شلجم سرکاری قیمت 58 دکانوں پر 130 روپے کلو دستیاب ہے۔