(ویب ڈیسک) اپنے والدین کے محنت کش وکیل بیٹے نے ان کی جوتیاں اپنے چیمبر میں دیوار پر فریم میں لگانے کی خوبصورت وجہ بتا دی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ جوتے لگانے کا مقصد اپنے والدین کو ہمیشہ مطمئن اور دعا گو رکھنا ہے۔ وہ میرے لیے سب کچھ ہیں ان کی دعاؤں کی وجہ سے میں آج کامیابی کے مقام پر ہوں۔
وکیل نے بتایا کہ جس دن انہوں نے اپنے اپنا پہلا دفتر کا آغاز کیا تھا اسی دن والدین کی جوتیاں فریم میں دیوار پر لٹکا دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ جب اپنا نیا دفتر کھولتے ہیں تو اپنے دوستوں اور علاقے کے معززیں کو دعوت دیتے ہیں مگر میں نے اپنے والد کو دفتر دعوت دی تھیں اور یہاں ان سے دعا بھی کروائی تھی۔
مزید پڑھیں: رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا ؟
وکیل نے بتایا کہ میں نے والدین کی جوتیاں آفس لانے کے لیے بہانہ تلاش کیا۔ ایک دن والدہ سے کہا کہ مجھے آپ دونوں کی جوتیاں چاہئیں مجھے کسی ضرورت مند کو دینی ہیں تو انہوں نے مجھے وہ جوتیاں دے دیں۔
انہوں نے بتایا کہ پھر ڈیڑھ سال بعد میرے والدین کو معلوم ہوا کہ ان کی جوتیاں بیٹے کے دفتر میں لگی ہیں۔