(ملک رحمان) چارسدہ میں امتحان میں کامیابی کی خوشی پر 10سالہ کمسن بچے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔
10 سالہ ولید امتحان میں کامیابی پر ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ گولی والدہ کو لگ گئی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تاہم بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وکیل نے ماں باپ کی جوتیاں دفتر میں سجادیں
اس حوالے سے بچے کے والد کا بتانا ہے کہ اسکول سے گھر آکر بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی والدہ کو لگی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔