رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
رمضان المبارک کا پورا مہینہ دیگر مہینوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ،اور ماہِ رمضان تمام مہینوں کا سردار ہے،مگر ماہ رمضان کے آخری دس دنوں کی اہمیت اور عظمت بہت زیادہ ہے،آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ ہے،نبی اکرم ﷺ یوں تو پورا ماہ رمضان عبادت و ریاضت میں گزارتے تھے مگر آخری دس دنوں میں نبی اکرم ﷺ کی عبادت میں اضافہ ہو جایا کرتا ،چناں چہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا نے فرمایا: جب (آخری) عشرہ شروع ہوتا تو حضور نبی اکرم ﷺ کمربستہ ہوجاتے، اس کی راتوں کو زندہ رکھتے (یعنی شب بیدار رہتے) اور گھر والوں کو جگایا کرتے۔‘‘ (متفق علیہ) اور نبی اکرم ﷺ آخری دس دن کا اعتکاف بھی فرمایا کرتے تھے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے ،یہاں تک کہ ﷲ تعالیٰ کے حکم سے آپ ﷺکا وصال ہو گیا۔
آخری عشرے کو جنہم سے خلاصی کا قرارد یا گیا ہے۔آخری عشرے میں یہ دعا پڑھی جاتی ہے۔
اَللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ
"اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سےبچا."