اسسٹنٹ کمشنر کو فون پر دھمکیاں دینےوالا جعلی افسرگرفتار

Mar 31, 2024 | 13:02:PM

(محمد عمران)  ساجد محمود ریڈر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو فون پر دھمکیاں دینےوالا جعلی افسرگرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذولفقارحیدر نے  جعلی  سرکاری افسر   بن کر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو فون پر دھمکی دی جب وہ فود پیکج کے سلسلے میں ٰI-10 اسلام آباد موجود تھے ، اس سے قبل بھی وہ کئی  بار جعلی افسر بن کر  مختلف محکموں میں فون کرتارہا ہے۔

جعلی آفیسر اے سی  نے فتح جنگ کو کال کرکے غیر قانونی کام کرنے کا کہا ،ملزم ذوالفقار حیدر اس سے قبل بھی سرکاری آفیسر ظاہر کرکے سرکاری اداروں میں غیر قانونی کام کرواتا رہاہے۔

 اس سے قبل مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج ہے ،تھانہ سبزی منڈی ضلع اسلام آباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکو کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی مافیا کے وارجاری، سرکاری قیمت میں بلا جواز اضافہ

پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار حیدر اسلام آباد کے پوش علاقے G.11 کا رہائشی ہے اور  متعدد بار جعلی سرکاری افسر بن کر مختلف محکموں کا اپنے ناجائز کام کروانے کیلئے فون کرچکاہے۔
پولیس کی ملزم سے تفتیش جاری ،اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

مزیدخبریں