(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی اپنی ہی سالگرہ کا آن لائن منگوایا گیا کیک کھا کر چل بسی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پٹیالہ کی رہائشی بچی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے اپنی سالگرہ کا کیک کھایا۔
اہلخانہ کے مطابق مانوی نامی لڑکی اور اس کی بہن اس رات بیمار ہو گئیں جب انہوں نے اپنی سالگرہ منائی اور کیک کھایا جو آن لائن آرڈر کیا گیا تھا۔
سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کو اس کے گھر والے کیک کھلاتے ہیں، مانوی کے دادا نے بتایا کہ سالگرہ کے بعد صبح 3 بجے کے قریب بچوں کو الٹیاں ہونے لگیں اور انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مانوی کو مردہ قرار دے دیا، گھر والوں نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن ممکنہ طور پر اس لیے بچ گئی کیونکہ اس نے قے کر دی تھی۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت نے مخالفین کیخلاف اپنی سوشل میڈیا ٹیم لانچ کردی
مانوی کے گھر والوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اہلخانہ نے محکمہ صحت سے کیک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب جہاں سے کیک ڈیلیور کرنے والوں نے انکار کر دیا ہے کہ کیک ان کی بیکری کا ہے۔