وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی صدر کو جوابی خط، مندرجات سامنے آگئے 

Mar 31, 2024 | 17:04:PM

(اویس کیانی )وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی صدر  کو جوابی خط میں کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں توانائی کے شعبہ اور گرین الائنس میں تعاون خوش آئند  ہے ، پاکستان امریکا سے عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی کے مشترکا اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، زراعت، صحت و تعلیم کے شعبوں میں مل کر کام کررہے ہیں، پاکستان اور امریکا میں توانائی کے شعبہ اور گرین الائنس میں تعاون خوش آئند  ہےجبکہ پاکستان امریکا سے عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی کے مشترکا اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مزیدخبریں