ایف بی آرنے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ ایف بی آر نے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا اس کے ساتھ ساتھ اس ماہ مارچ کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیا ہے ، ایف بی آر نے جولائی سے مارچ تک 6710 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ،جولائی سے مارچ تک ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 6707 ارب روپے تھا ،ایف بی آر نے 9 ماہ میں 369 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈز جاری کیا ،گزشتہ برس اسی عرصے میں 254 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈز جاری کیا گیا ،ایف بی آر نے مارچ میں 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ،ٹیکس وصولیوں میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ،مارچ 2024 میں 67 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : ماریہ قتل کیس ،مقتولہ کے بھائی اور بھابھی سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ