خیبر پختونخوا میں 4.5 شدت کا زلزلہ 

Mar 31, 2024 | 19:45:PM

(24 نیوز ) پاکستان کے اہم صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات و گرد و نواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ  ریکارڈ کیا گیا ہے،اپردیر دیر،واڑی،براوَل اور شرینگل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، زلزلے کا مرکز تاجکستان اور شدت 4.5  ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :یوم علیؓ ،تعلیمی ادارے بند رہیں گے

مزیدخبریں