شام کے شہر حلب میں دھماکا،2بچوں سمیت7افراد جاں بحق

Mar 31, 2024 | 20:51:PM

(ویب ڈیسک)شام کے شمالی صوبہ حلب کے ایک پرہجوم بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز کے مرکزی بازار میں بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔تاہم اب تک کسی بھی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکے کے وقت بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے بچوں کے لیے عید الفطر کی تیاری کے لیے نئے کپڑے خرید رہے تھے۔شام میں رضاکارانہ امدادی گروپ، وائٹ ہیلمٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ۔

واضح رہے کہ عزاز قصبے پر ملیشیاں کی حکومت ہے جو ملک میں جاری خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی مخالفت کر رہی ہیں۔شمال مغربی سرحدی علاقے کے اہم قصبے حالیہ برسوں میں اکثر بم دھماکوں کی زد میں رہے ہیں۔2017 میں قصبے کے کورٹ ہاس کے باہر ایک کار بم دھماکے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کو چھوڑنے پر سینیٹر طلحہ محمود کو بڑا جھٹکا دیدیا

مزیدخبریں