چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مدت ملازمت میں 3 سال توسیع کی خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع دینے حوالے سےکوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں،چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کی نہ تو کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی ایسا کوئی دستاویز دیکھنے میں آیا ہے،انہوں نے کہاکہ بلا وجہ قیاس آرائی پر مبنی معاملات کو چلا دینا مناسب نہیں ہے اور حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں اور ایسے معاملات پر تبصرے کرنا ناصرف نامناسب ہے بلکہ اس قطعا کان نہیں دھرنے چاہئیں۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر کچھ چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی جا رہی ہے، یہ بات بالکل بے بنیاد ہے اور ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نہ ہی اس پر کسی بھی سطح پر کوئی بات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یااللہ خیر،پاکستان میں زلزلہ