کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں، شاہین شاہ آفریدی کے کپتانی سے ہٹانے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تو فاسٹ بالر نے ایک مرتبہ پھر پوچھا کہ ان کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے۔اس موقع پر سلیکٹرز نے جواب دیا کہ بیٹسمین فاسٹ بالر سے اچھے کپتان ثابت ہوتے ہیں اس لئے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہین نے سلیکٹرز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بابر کے استعفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔شاہین کی زیر قیادت قومی ٹیم نے ایک ہی سیریز میں شرکت کی تھی اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی اس سیریز میں قومی ٹیم کو 1-4 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی ٹیم دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی پرفامرمنس انتہائی ناقص رہی اور وہ پہلے ہی رانڈ میں باہر ہو گئی۔اسی دوران شاہین کو قیادت سے ہٹانے کی بازگشت شروع ہوئی اور اب ایک بار پھر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ عید کی خریداری کے دوران پرہجوم بازار میں دھماکا، ہلاکتیں