گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ، محکمہ خوراک سندھ

Mar 31, 2024 | 22:11:PM
گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ، محکمہ خوراک سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) محکمہ خوراک سندھ نے  گندم کی قیمت میں اضافے کا وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق  حکومتی محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  گندم کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، واضح رہے کہ  وائرل نوٹیفکیشن میں گندم کی فی من قیمت میں 6 سو روپے کا اضافہ دیکھایا گیا تھا،100کلو یعنی ڈھانی من بوری کی قیمت 11600 ظاہر کی گئی تھی،سندھ سرکار نے گندم کی فی من قیمت چار ہزار مقرر کی ہے ،100 کلو بوری کی قیمت 10ہزار  روپے ۔
 سندھ محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جعلی نوٹیفکیشن سابقہ سیکریٹری خوراک ناصر عباس سومرو کی منظوری سے جاری کیا گیا جن کا رواں ماہ تبادلہ ہوچکا ہے ،اس وقت سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ تعینات ہیں ،جس سیکشن افسر  ثناء اللہ ناریجو کے دستخط سے جاری کیا گیا ان کا بھی تبادلہ ہوچکا ،اس وقت سیکشن افسر خوراک تراب عباس سومرو تعینات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ججز کا  خفیہ اداروں پر مداخلت کا  الزام،ملک بھر سے وکلاء نے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا