(24 نیوز )سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے محلہ شیخانوالہ والا میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے ، گھریلو ناچاقی پر باپ کی فائرنگ کی جواں سالہ 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ مقتول باپ نے بھی فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر جان کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق باپ کی فائرنگ سے تینوں بچے شدید زخمی ہوئے ، 10سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 2بچیاں شدیدز خمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، بچیوں پر فائرنگ کے بعد باپ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی،بھیرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی وار دات گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے ،سنگدل ملزم مدثر اقبال نے بیوی کو طلاق دے رکھی تھی۔
شقی القلب باپ بچیوں کو ملنے کے بحانے لے گیا اور ان پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گئی 14 سالہ روحامہ نور بھی دم توڑ گئی ،13 سالہ زخمی بسمہ نور کو سرگودھا ریفر کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :رشتے کے تنازعے پر فائرنگ ،افسوسناک خبر آ گئی