عیدالفطر پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کیساتھ بانٹیں، چیف جسٹس آف پاکستان

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔
عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شین وارن کی موت کے حوالے سےبرطانوی اخبار کا بڑادعویٰ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اللہ کرے یہ عید ہماری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔آئیے ہم اس موقع پر سب کو یاد کریں اور اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔
مزید پڑھیں: عید الفطر؛ دفاعِ وطن پر مامور جوانوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بھرے پیغامات
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ایسی سوچ ہمیں بھائی چارے، انصاف، دیانت اور انصاف کی بالادستی پر مبنی معاشرے کی ترغیب دیتی ہے۔