(24 نیوز)امریکی سفارت خانے کی جانب سے عید الفطر پر تہنیتی پیغام جاری کیا گیا، ویڈیو پیغام میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹیلی بیکر کو ایف سیون سیکٹر میں دکھایا گیا ہے۔
امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر ایف سیون میں عید الفطر کی خریداری میں مصروف ہیں، انہوں نے عید الفطر ہر اپنا خصوصی پیغام بھی دیا۔
اپنے پیغام میں انھوں ںے کہا کہ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام عید الفطر منانے والوں کو عید کی گرمجوش مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ تہوار مقدس ماہ رمضان اور روزوں کے اختتام کا تہوار ہے۔
نٹیلی بیکر کو عید الفطر کے حوالے سے اے چوڑیاں، انگشتری و جھمکوں دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف دکھایا گیا ہے، نٹیلی بیکر کو پاکستانی جیولری میں دلچسپی لیتے اور اس کی تعریف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں امریکہ اور پاکستان سمیت دیگر مسلم برادریوں کے عید منانے اور خُدا کا شکر ادا کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے ساتھ شکرانے اور خوشیوں کی اس گھڑی میں شامل ہے۔