آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان کا دورہ، جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی

Mar 31, 2025 | 17:31:PM
آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان کا دورہ، جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی
کیپشن: تصویر، آئی ایس پی آر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر باجوہ کا جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان کا دورہ، فوجی جوانوں کے ساتھ عید الفطر کی نماز پڑھی۔

سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کی پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو آرمی چیف کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو جنرل عاصم منیر کی جانب سے سراہا گیا۔

آرمی چیف کو پشاور کور کمانڈر نے دورے پر خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ناظم الامور کی پاکستانی قوم کو عید الفطر کی ڈھیروں مبارکباد