جرمنی میں 66 سالہ خاتون کے ہاں دسویں بچے کی پیدائش

Mar 31, 2025 | 18:36:PM
جرمنی میں 66 سالہ خاتون کے ہاں دسویں بچے کی پیدائش
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی میں 66 سال کی عمر میں خاتون کے ہاں پچے کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 66 سالہ خاتون الیگزینڈرا ہلڈبرانڈٹ نے 19 مارچ کو برلن کے اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، یہ ان کا دسواں بچہ ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے آئی وی ایف طریقہ علاج کے بغیر بچے کو قدرتی طور پر جنم بچہ دیا، بچہ بالکل صحت مند پیدا ہے، جس کا وزن 7 پاؤنڈ اور 13 اونس ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیگزینڈرا برلن میں واقع وال میوزیم کی مالکن ہیں، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 1970 کی دہائی کے آخر میں ہوئی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے 50 سال کی عمر کے بعد مزید 8 بچوں کو جنم دیا، ان کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 46 سال ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ایک بڑا خاندان نہ صرف ایک خوبصورت چیز ہے، بلکہ سب سے بڑھ کر، یہ بچوں کی مناسب پرورش کے لیے بہت اہم ہے۔

بغیر کسی پیچیدگی کے 66 سال کی عمر میں بچے کو جنم دینے سے متعلق الیگزینڈرا کا کہنا ہے کہ میں بہت صحت مند غذا کھاتی ہوں، روزانہ ایک گھنٹہ تیرتی ہوں، 2 گھنٹے دوڑتی ہوں، نہ سگریٹ پیتی ہوں اور نہ ہی شراب نوشی کرتی ہوں اور میں نے کبھی مانع حمل کا استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بچوں کے لیے ناپسندیدگی کا رجحان بڑھ رہا ہے اگر لوگ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں تو وہ اپنی رائے بدل لیں گے۔ ہمیں مزید بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ کسی خاتون نے اتنی زیادہ عمر میں بچے کو جنم دیا ہو۔ نومبر 2023 میں، یوگنڈا کی صفینہ نمکویہ نے 70 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، اگرچہ یہ عمل آئی وی ایف کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے عیدالفطر پر اڈیالہ جیل میں کوئی ملاقات نہیں کر سکا