خبردار ۔۔۔کورونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویت نام میں کورونا وائرس کی ایک نئی اور انتہائی خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں کورونا کی مزید اقسام آنے کے امکانات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی قسم بھارتی اور برطانوی کورونا وائرس کے ویرینٹ کے ملنے سے وجود میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس نئے قسم کے کورونا کے پھیلنے کا تناسب خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ویت نام میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد کاروباری مرکز ہوچی من سٹی میں دو ہفتوں کی سماجی پابندیاں نافذ کر دی گئیں ہیں۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا کی مزید اقسام آنے کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ماہرین ویتنام کی حکومت کے ساتھ اس نئے وائرس کی تحقیق میں مصروف ہیں اور جلد اس حوالے سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا, سارہ خان کا انکشاف