موذی کورونا وائرس نے مزید 43 افراد کی جان لے لی

May 31, 2021 | 08:45:AM
موذی کورونا وائرس نے مزید 43 افراد کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 43 افراد انتقال کر گئے اور 2 ہزار 117 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے اور 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 999 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 20، خیبرپختونخوا 4 ہزار 73، اسلام آباد 760، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 277اور آزاد کشمیر میں 543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 195، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 549، پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ 3 لاکھ 17 ہزار 665، بلوچستان 25 ہزار 148، آزاد کشمیر 19 ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔۔کورونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف