آج پھر  موسم شدید گرم ، گرد آلود ہوائیں چلیں گی

May 31, 2021 | 08:58:AM
آج پھر  موسم شدید گرم ، گرد آلود ہوائیں چلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے بیشتر اضلاع میں آج پھر موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پھوٹوہار،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہا،تاہم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔۔کورونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف