عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا ،اب انصاف دیا جائے،جہانگیر ترین

May 31, 2021 | 09:07:AM

 (24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف دیا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور  کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کےلیے مقرر کیا تھا، انہوں نے بہت محنت کرکے تفتیش کو مکمل کرلیا، امید تھی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی لیکن آج مئی کا آخری دن بھی آگیا مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔

 واضح رہے انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور  یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے بلکہ انصاف دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہےکہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتاسکتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان پر مقدمہ ہوا اس سے بات بگڑی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    نوال سعید اور ارسلان فیصل بارے قیاس آرائیاں

مزیدخبریں