(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ابوظہبی کا وزٹ ویزا مل گیا جس کے بعد ان کی آج رات روانگی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کمرشل پرواز سے متحدہ عرب امارات روانگی کی منظوری ملنے کے بعد پی ایس ایل 6 کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلوں میں آئسولیشن میں موجود سرفراز احمد سمیت 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے پی سی بی کا کہناہے کہ ان افراد کے ویزوں میں مزید ممکنہ تاخیرکے سبب یہ فیصلہ کیا، ویزے جاری ہونے کے بعد ان کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظبی روانہ کیا جائے گا۔
دوسری طرف فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت 5 کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے براستہ دوحہ ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جب کہ لاہور سے بھی 12 افراد ابوظہبی گئے ہیں۔پی ایس ایل 6 کے سربراہ بابر حامد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر افسوس ہے ، غیر معمولی حالات میں غیر متوقع چیلنجز کے سبب کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یہ پریشانی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان سرفراز سمیت 25لوگوں کو ویزے نہیں مل سکے