خوشخبری!!سلمان خان اب کارٹون نیٹ ورک پر

May 31, 2021 | 09:53:AM

 (24نیوز)سپر اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم دبنگ اب کارٹوں نیٹ ورک پر اینی میٹڈ ورژن میں دیکھی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2010 میں ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم دبنگ میں سلمان خان نے پولیس افسر چلبل پانڈے کا کردار ادا کیا تھا جو اب تک مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے تاہم آج دوپہر 12 بجے سے فلم کا اینی میٹڈ ورژن کارٹون نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔اداکار نے ٹوئٹر پر کارٹون کا پرومو شیئر کیا اور ناظرین کو یہ خوشخبری سنائی۔

 خیال رہے کہ دبنگ میں سلمان خان نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ان کی ہیروئن کا کردار سوناکشی سنہا نے نبھایا تھا جن کا ڈیبیو اسی فلم سے ہوا تھا۔ دبنگ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی ملی تھی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    چلبل پانڈے کی طرح چلوں تو مار پڑے گی ، سلمان خان

مزیدخبریں