پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔۔۔

May 31, 2021 | 10:17:AM

 (24نیوز)کورونا کے باعث معطل ہونے والا تعلیمی سلسلہ بحال ہونے لگا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 ویں اور 12 ویں کی کلاسز کا آغاز ہو گیا۔

 این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 50 فیصد طلبا کو بلایا گیا ۔سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔  پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 7 جون سے شروع ہوں گی۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

ادھر کوئٹہ میں بھی کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے کالجز نہیں آسکیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:موذی کورونا وائرس نے مزید 43 افراد کی جان لے لی
 

مزیدخبریں