حکومت کیا کررہی ہے ؟ شاہد آفریدی کے وزیراعظم سے شکوے

May 31, 2021 | 10:27:AM
حکومت کیا کررہی ہے ؟ شاہد آفریدی کے وزیراعظم سے شکوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے نامور کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی کا وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  میں نے سندھ میں ایک ماں کو سڑک پر ڈلیوری دیتے ہوئے دیکھا ہے ۔جانوروں اور بچوں کو ایک جگہ پانی پیتے دیکھا ہے۔سارے کام تو فوج کررہی ہے پھر حکومت کیا کررہی ہے؟عمران خان ہمیں گوروں کی مثالیں نہ دیں، ہمیں ہماری زبان میں سمجھائیں۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال پر  جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو معلوم ہونا چاہیے ان کی پہلی اور اہم ذمہ داری لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ہے۔ انہوں نے کہا ، “عمران خان سسٹم میں پھنس چکے ہیں ،اور ایک یا 2 افراد اسے تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے ایسا کرکٹ میچ نہیں کھیلنا نہیں ہے جس میں 12 یا 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی ضرورت ہوتی ہو ، یہ لاکھوں لوگوں کا سوال ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم خان کی بیشتر حکومت میں وہی ارکان ہیں جو پارٹیوں سے وابستہ رہے ہیں ، وزیر اعظم کو “بدعنوان اور نااہل” کہتے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ (وزیراعظم )بہت سی وضاحتیں دیتے ہیں، یہ وہ وقت ہے کہ انہیں آصف زرداری اور نوازشریف کو پیچھے چھوڑ کراس پرتوجہ مرکوز کریں کہ ان کے اپنے لوگ کیا کر رہے ہیں۔آفریدی نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے امکان کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ وہ اس وقت شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے لوگوں کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔