’میں سرخی نہیں لگاتا‘عمران عباس کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکار عمران عباس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں لپ اسٹک کا استعمال نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بھارت اور ترکی میں اپنی پہچان بنانے والے شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل عمران عباس نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
پروگرام کے میزبان نے اداکار سے کہا کہ یہ ناظرین کا سوال ہے، کیا آپ سرخی لگاتے ہیں؟سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس کا کہنا تھا کہ میں سرخی نہیں لگاتا، یہ بات میں آن ائیر کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مرد اداکار بھی ڈراموں میں میک اپ کرتے ہیں جس میں ہلکی سی لپ اسٹک بھی لگائی جاتی ہے تاکہ چہرہ مزید واضح اور دلکش نظر آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: فبیہا شیرازی کی میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا