باپ اور بیٹی ایک خوبصورت رشتہ، اللہ کا خاص تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکار شان شاہد نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس پر محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار، رائٹر اور ہدایتکار شان شاہد نے ایک عرصہ فلم انڈسٹری پر راج کیا ہے، پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار کہلانے والے شان نے ٹوئٹر پر بیٹیوں کی اہمیت کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکار نے اپنی ایک بیٹی کو اٹھایا ہوا ہے اور اسے انتہائی شفقت اور محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔
The most beautiful bond is of a father and a daughter ..Daughters are the most special gift of the ALMIGHTY ♥️???????? .. they make a house in your heart and live there till eternity .. may the daughters of the world stay blessed always♥️???????? pic.twitter.com/8hkbWRkJ7z
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 30, 2021
واضح رہے پوسٹ کے کیپشن میں شان نے لکھا کہ 'سب سے خوبصورت رشتہ باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے، بیٹیاں اللہ کی جانب سے عطا کردہ خاص تحفہ ہوتا ہے'۔انہوں نے لکھا کہ 'بیٹیاں دلوں میں گھر بناتی ہیں اور ہمیشہ کیلئے اس میں قیام پذیر ہوجاتی ہیں'۔ اداکار شان شاہد نے دنیا کی تمام بیٹیوں کیلئے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ شان شاہد کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام رانے، بہشتِ بریں، شاہ بانو اور فاطمہ شاہد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرامانی نے اپنی خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے لوٹنے والوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا