خیبرپختون خوا :کابینہ سے اضافی وزیرکم کرنیکا فیصلہ

May 31, 2021 | 12:24:PM

 (24نیوز)صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کررکھے تھے۔
تفصیلات کے مطابق  آئینی حد سے زیادہ وزراء لینے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جب کہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔

حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آج اسمبلی میں آئینی نکتے کی وضاحت کریں گے، جو رائے بھی آئی حکومت آئین و قانون کے تحت فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو کوئی خطرہ نہیں۔۔شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں۔۔شیخ رشید

مزیدخبریں