افسوسناک خبر۔۔’ٹارزن‘ فلم کے اداکار اہلیہ سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

May 31, 2021 | 12:58:PM

(24 نیوز)ہالی ووڈ کی فلم’ٹارزن :دی ایپک ایڈونچرز‘میں عمدہ کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار جو لارا طیارہ حادثے میں اپنی بیوی سمیت انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار ’دی ٹینیسین نیوز پیپر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جو لارا کی اہلیہ اور پانچ دیگر افراد کی بھی موت ہو گئی ہے ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ طیارہ حادثے میں 58 سالہ لارا  سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ مرنے والوں میں لارا کی اہلیہ 66 سالہ گون لارا  اور پانچ دیگر شامل ہیں۔

سیسنا سی 501 جیٹ رتھرفورڈ کاؤنٹی کے سمرنا شہر کے نزدیک پیرسی پریسٹ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایمرجنسی احکام کے مطابق طیارے نے فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پرواز کی۔ ریسکیو آپریشن کے بعد حکام نے بتایا کہ حادثے میں تمام سات مسافروں کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو  سوشل میڈیا پر فریاد

مزیدخبریں