18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری،حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کی جائے گی۔
In today's NCOC meeting it was decided to start scheduling vaccination of registered 18 plus from thursday the 3rd of june. With this step the vaccination of all eligible age groups would be carried out. Please register as soon as possible
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 31, 2021
انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا وائرس نے مزید 43 افراد کی جان لے لی