(24نیوز) لاہور پولیو سے پاک ہوگیاہے، ماحولیاتی نمونے نیگیٹو آگئے۔ اس ماہ کے پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونہ جات نیگیٹو آئے۔
ماحولیاتی نمونہ جات کا نیگٹو ہونا پولیو مہم کی ایک بہت بڑی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات مثبت آ رہے تھے۔ شہر کی پانچ ڈرینوں ملتان روڈ، گلشن راوی، اوٹ فال روڈ ایف، جی اور ایچ سے پولیو نمونے لئے گئے۔ چار ماہ کے دورانیہ میں پولیو کے تمام تر ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آئے ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے، لاہور شہر کو پولیو سے پاک برقرار رکھنا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ
ڈی سی لاہور نے تمام انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پولیو ورکرز کو پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے آئندہ بھی پولیو مہم کو اسی لگن اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔