12سالہ یتیم بچی کو مزدوری کے بہانے بلا کر اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) منڈی عثمانوالہ میں چار افراد نے مزدوری کے بہانے بلا کر 12 سالہ یتیم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس نے بتایا کہ بچی کھیتوں میں مزدوری کرکے ماں و دیگر کا پیٹ پالتی ہے، زیادتی کا شکار بچی کا والد فوت ہوچکا ہے،والدہ بھی ذہنی معذور ہے۔ڈی پی اوعمران کشور نے بتایا کہ ملزمان علی رضا، ذوالفقار اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ملزم رضا بچی کو مزدوری کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔
واضح رہے ملزمان زیادتی کے بعد فرار ہوئے، جیو فینسنگ سمیت جدید طریقے سے گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان سیاسی طور پر راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصر: 11 سالہ بچی کوجنسی طور پر ہراساں کرنیوالا 40 سالہ شخص ویڈیو کی مدد سےگرفتار