گوادر فری زون کے فیز ٹو پر کام جاری۔ سٹی ماسٹر پلان منظور ہو چکا: عاصم سلیم باجوہ

May 31, 2021 | 14:49:PM
گوادر فری زون کے فیز ٹو پر کام جاری۔ سٹی ماسٹر پلان منظور ہو چکا: عاصم سلیم باجوہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، ، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ۔سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔

گوادر میں نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر فری زون کے فیز ٹو پر کام جاری ہے، ڈھائی سال میں گوادر پورٹ سے منسلک منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا۔ گوادر میں چین کے تعاون سے ہسپتال بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ 3 سال کے دوران گوادرمیں 12 ہزارنوکریاں دی گئیں، وزیراعظم نے نوکریاں فراہم کرنے کیلئے خصوصی ہدایت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم منصوبے شروع کر دیتے ہیں۔عملدرآمد سست ہوتا ہے:عمران خان