اداکارہ حنا خان سخت ٹھنڈ میں شوٹنگ کےدوران کیا کرتی رہیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ کی فلموں اور ٹی وی کی اداکارہ حنا خان کے میوزک ویڈیو ’ پتھر ورگی‘ کے مشہور ہونے کے بعد اب مداح ان کے اگلے ویڈیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ مداحوں کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے کیونکہ اداکارہ کا نیا میوزک ویڈیو اگلے ماہ 3 جون کو ریلیز ہو رہا ہے۔ اداکارہ سخت ٹھند میں’بارش بن جانا ‘ کی شوٹنگ کیلئے مقبوضہ کشمیر میں تھیں۔ اب حنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس گانے سے جڑا ایک مزیدار بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کےمطابق حنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ شہیر شیخ ے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں آپ حنا خان کو سر پر تولیہ لپیٹے ہو دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اس مزیدار ویڈیو میں جگہ کی ٹھنڈک کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ ساتھ میں بتا رہی ہیں کہ بارش میں انہیں کتنا پریشان ہونا پڑا تھا، لیکن ویڈیو کے لحاظ سے اسے صحیح بتا رہی ہیں۔ حنا ویڈیو کے کیپشن میں لکھتی ہیں۔ ہمیں مائنس ڈگری درجہ حرارت میں برف جیسی ٹھنڈی بارش میں کچھ اس طرح پریشان کیا گیا تھا اور کیسے اس خوبصورت خاتون پوجا سنگھ گجرال نے اس برفیلی تکلیف کو ’بارش بن جانا‘ نام دے دیا۔
View this post on Instagram
حنا خان نے آگے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ دیکھنا کافی رومانٹک احساس کراتا ہے لیکن اس میں بہت محنت لگی ہے۔ آخر یہ سب ضروری تھا۔ حنا خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ حنا خان کا ’بارش بن جانا‘ گانا کتنا دم رکھتا ہے۔
پوسٹر میں حنا اور شہیر کا انداز کافی رومانٹک نظر آیا ۔ اس سے میوزک ویڈیو کے حوالے سے انکے مداح پر جوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو سوشل میڈیا پر فریاد