عمران صاحب آپ جھوٹے ٹویٹ نہ کریں عوام کو آٹے دال کا بھاوآپ سے بہتر معلوم ہے۔ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی اعداد وشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اربوں روپے کے اشتہاروں کے ذریعے معیشت کی تباہی، بے روزگاری میں بہتری نہیں آسکتی۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملک کو لوٹا ہے، عمران صاحب نے پہلے خود معیشت تباہ کی اور اب اسے بہتردکھانے کے لئے اربوں روپے کی جھوٹی اشتہاری مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دیہات میں مہنگائی 20 فیصد اور شہری علاقوں میں 17 فیصد کی بلند ترین تاریخی سطح سے بڑھ چکی ہے، آٹا چینی دوائی سمیت عوام کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدترین اضافہ قیامت لارہا ہے۔ جعلی اعدادوشمار مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، جھوٹے اور جعلی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے اور ٹویٹوں کا چکر مہنگائی کے خونی چکر کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام کو آٹے دال کا بہاو عمران صاحب سے بہتر معلوم ہے، آپ جھوٹے ٹویٹ نہ کریں۔ تین سال میں مہنگائی 3 سے 17 اور 26 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے مجرم عمران صاحب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان مختار اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان اور کبریٰ خان کیساتھ جلوہ گر ہونگے