اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ شرمناک الزام میں گرفتار

May 31, 2021 | 18:17:PM
اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ شرمناک الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی پولیس نے فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کو میک اپ آرٹسٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی کی ایک میک اپ آرٹسٹ نے بالی ووڈٖ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج پر ریپ کا الزام عائدکیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ کمار ہیج سے 2013 میں ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے شادی کے لیے پرپوز کیا، شادی کے لیے ہاں کرنے کے بعد کمار نے میرے گھر آنا شروع کردیا جہاں اس نے زبردستی مجھ سے جنسی تعلقات قائم کیے اور شادی کرنے کے بہانے متعدد بار مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق میک آرٹسٹ کی جانب سے ممبئی پولیس اسٹیشن میں کنگنا کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کے بعد سے پولیس کمار ہیج کی تلاش میں تھی اور ڈھونڈتے ڈھونڈتے  کمار کے گاوٗں پہنچی جہاں شادی کی ایک تقریب میں انہیں گرفتار کیا گیا۔ملزم کو  مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت نے ابھی تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔