خواتین اور بچوں کے لئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) دکان، سکول، اکیڈمی، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ، ہیلتھ کیئر اور پیٹرول پمپس پر کام کرنیوالے ملازمین کیلئے نئی قانون سازی منظور، مالک کی ملکیتی بس، ٹرک، گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کر کے تنخواہیں ادا کرنے کا قانون کابینہ نے منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دکانوں سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس میں خواتین اور 15 سے 18 سال کے بچوں کیلئے صبح 9 سے شام 8 بجے کے علاوہ ملازمت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خواتین کو شام 8 بجے کے بعد ملازمت کیلئے حکومت سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی، دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانا مالک کی ذمہ داری ہوگی۔
دکانوں سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن فیس بھی مکمل ختم کردی گئی ہے، دکانوں میں خواتین کیلئے علیحدہ سے واش روم کی سہولت کی ذمہ داری مالک پر ہوگی۔ کابینہ نے 20 نکاتی تجاویز منظور کرلی ہیں، حتمی منظوری اسمبلی اجلاس میں بحث کے بعد لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی تجویز مگر کتنی؟