ویکسین لگوانے والے پاکستانی شہریوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

May 31, 2021 | 19:05:PM

(24 نیوز)کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے۔اس حوالے سے حتمی اعلان کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہری جن کے پاس کورونا ویکسین کی 2دوخوراکیں لگوانے کا سرٹیفکیٹ ہوگا وہ یورپی یونین کے ممالک میں بلا روک ٹوک داخل ہوسکیں گے اور انہیں کورونا کے ٹیسٹ یا 14 دن کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ابتک 70 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی، سال کے آخر تک 7 کروڑ کا ہدف ہے، اسد عمر

مزیدخبریں